ڈی چوک احتجاج کا معاملہ: 146 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج کے معاملہ پر 146 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر کی استدعا مسترد کردی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے دوران سماعت پولیس اور پراسیکیوٹر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ان ملزمان سے کیا برآمد کرنا ہے، سب کے سب مزدور ہیں، آپ اس کیس میں کتنا ریمانڈ لے چکے ہیں۔

جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ان کا دس، دس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور ہو چکا ہے،انسداد دہشت کردی جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوٹر دیگر وکلاء مزید بحث کرنے سے پہلے سن لیں میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر رہا ہوں ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ چار یا پانچ ملزمان ایسے ہوں گے جن سے برآمدگیاں نہیں ہوں گی باقی سب سے برآمدگیاں ہو چکی ہیں، ملزمان نے ضمانتیں دائر کرنی ہیں کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں