وی سی قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد چیئرمین ایچ ای سی مقرر

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان(ایچ ای سی) کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم نے بھی وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ترمیمی ایکٹ کے مطابق ان کی تقرری دو برس کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں قائم 9 رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرویوز کے مرحلے کے بعد تین موزوں امیدواروں کے نام ایک سمری کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائے تھے۔

اُن ناموں میں سابق وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا نام شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں