مختلف ممالک میں روزوں کے دورانیے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ صرف چند دن کی دوری پر ہے، روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کی مدت 16 گھنٹے جبکہ کچھ مقامات پر 20 گھنٹے رہے گی، اس کے علاوہ برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا میں اوقات 11 سے 14 گھنٹے رہیں گے۔

ایسے علاقوں میں جہاں دن غیر معمولی طور پر لمبا یا مختصر ہو، مکہ یا قریبی معتدل شہر کے اوقات اپنا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان 2026 کی ابتدا 19 فروری کو متوقع ہے، حالانکہ چاند کے نظارے پر یہ 18 فروری کو بھی شروع ہو سکتا ہے، اس سال روزے کے اوقات پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوں گے، جس سے مومنین کیلئے روزہ رکھنا کچھ آسان ہو جائے گا۔

شمالی ممالک جیسے شمالی روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کی مدت 16 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں