پنڈی بھٹیاں میں کار کو خوفناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی
پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) پنڈی بھٹیاں کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے ہولناک حادثہ پیش آگیا جس کے باعث دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
نوجوان شادی کی تقریب سے واپس آرہہے تھے، سرگودھا روڈ پر ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نوری گیٹ سرگودھا کے رہائشی رضوان اور آکاش کے ناموں سے ہوئی ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔