دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس افسران، اہلکار قوم کا فخر ہیں: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (دنیا ایوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ 31 جنوری کو دہشت گردی کے واقعات میں شہید پولیس افسران اور اہلکار قوم کا فخر ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت ان کی مدد اور سرپرستی جاری رکھے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسر پیکار ہر سپاہی کو مزید مضبوط اور بااختیار بنایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کو توڑ کر علیحدہ ملک بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، ریاست پوری قوت سے دہشت گردوں کو جواب دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں