پنجاب بھر میں 9 شیروں کو پرسکون موت دیدی گئی، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں 9 شیروں کو پرسکون موت دیدی گئی، وجہ بھی سامنے آگئی۔

سرکاری چڑیا گھروں میں موجود بیمار اور لاعلاج شیروں کی کلنگ کے معاملہ پر ایڈیشنل چیف وائلڈلائف رینجرز سینٹرل پنجاب مدثر حسن نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں پنجاب بھر میں 9 شیروں کو پرسکون موت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کیپٹووائلڈلائف مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے شیروں کی کلنگ کی گئی، بہاولپور،سفاری زو،لاہور زو کے بیمار اور لاعلاج شیروں کی کلنگ کی گئی۔

ایڈیشنل چیف وائلڈلائف رینجرز سینٹرل پنجاب کے مطابق جانور معذوری اور بیماری کی وجہ سے تکلیف میں تھے، شیروں کی کلنگ چند ہفتے قبل کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں