فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 500 دکانیں سیل
کراچی: (دنیا نیوز) شہر میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کا معاملہ، شہر قائد کی انتظامیہ نے سخت ایکشن لے لیا۔
شہری انتظامیہ نے فائر سیفٹی انتظامات کے حوالے سے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صدر میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 500 دکانیں سیل کر دیں۔
گودام اور ورکشاپس سمیت 400 دکانیں سربمہر کی گئیں، جاپان مارکیٹ میں 100 دکانیں سیل کی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔