عمران خان کی صحت سیاست سے بالاتر، فیملی کی نگرانی بنیادی حق ہے: سہیل آفریدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خان کی صحت سیاست سے بالاتر ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ذاتی معالج اور فیملی کی نگرانی بانی پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وفاقی حکومت جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حالات جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے ہیں، 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ کروانے کی کوشش ہو رہی ہے۔