نیتن یاہو کی نئی ویڈیو اے آئی سے بنی، پریس کانفرنس کریں گے تو لوگوں کو یقین آئیگا: مشاہد حسین
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا کہ نیتن یاہو کی نئی ویڈیو 96 فیصد اے آئی سے بنائی گئی ہے۔
سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو پریس کانفرنس کریں گے تو پھر لوگوں کو یقین آئے گا، اسرائیلی وزیراعظم کا جہاز جرمنی میں دیکھا گیا، کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
مشاہد حسین نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں نیتن یاہو زخمی ہوا اور اسے علاج کیلئے جرمنی لایا گیا، اسرائیل اور امریکا پھنس گئے، یہ جنگ نہیں جیت رہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو مایوسی کا شکار ہیں۔
سینئر سیاستدان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کو پسپائی ہو رہی ہے، یہ ٹیکٹیکل نیو کلیئر بم کا استعمال کر سکتے ہیں۔