یومِ پاکستان کی مناسبت سے وطن عزیز کے عوام کا خصوصی پیغام

راولپنڈی: (دنیا نیوز) یومِ پاکستان کی مناسبت سے وطن عزیز کیلئے عوام نے عزم و ہمت کا پیغام دیا۔

گلگت بلتستان کی حوصلہ مند خاتون کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان سے ہماری محبت لازوال ہے، ہماری اخوت اور ہم آہنگی بے مثال ہے۔

خیبرپختونخوا کی رہائشی بلوچ خاتون شہری کا کہنا تھا کہ خدا کر ے کہ یہ وطن ہمیشہ مسکراتا رہے، ہمارا آپسی بھائی چارہ لازوال ہے۔

پنجاب کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں کھیت لہلہاتے ہیں، اس مٹی کی محبت خوشبو بن کر ہماری فصلوں میں مہکتی رہتی ہے۔

مزید برآں، سندھ کی شہری کا کہنا تھا کہ ہم اس سرزمین سے ہیں جہاں دریا تاریخ سناتے ہیں، اسی طرح آزاد کشمیر کی خاتون شہری کا کہنا تھا کہ ثقافتوں کی خوشبو تو الگ الگ ہوسکتی ہے مگر ہمارا پرچم ایک ہے، ہمارا ایمان ایک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں