نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی سزاؤں کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
لاہور: (دنیا یوز) لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ہے۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، تاہم دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ، افضال عظیم پاہٹ سمیت دیگر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت مقرر تھی۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف حکومتی اپیل پر بھی سماعت تھی ۔
یاد رہے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مجرموں کو دس دس سال قید کی سزائیں ہوئیں تھی۔