ایران اسرائیل کشیدگی 3 مزید افراد پاکستان پہنچ گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 52 ویں روز بھی جاری رہا۔

حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 3 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجمو عی طور پر 3303 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچے ہیں، 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 13 ہزار 922 افراد وطن واپس پہنچے۔

حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں مزدور، بزنس مین، طلبہ، زائرین، سی مین اور ایران کے رہائشی شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں