وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں