محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات
تہران: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے محسن نقوی کا استقبال کیا، دونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور تازہ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
ایرانی وزیر داخلہ نے ملاقات میں ایران امریکا تنازع کے حل اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کی۔