وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کردی۔

 کمیٹی ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے اپنا ڈرافٹ تیار کرے گی، 45 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی، سیکرٹری قانون، وکلا فیصل نقوی، علی المانی، زینب جنجوعہ اور ابراہیم آفریدی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں