گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت اختتام پذیر ہو گیا جس کے بعد اب ووٹنگ 7 جون کو ہوگی۔
گلگت بلتستان کے انتخابات کیلئے 24 حلقوں میں 396 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 266 آزاد امیدوار شامل ہیں، 7 خواتین امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
انتخابات کیلئے 1368 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 480 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس، 350 حساس جبکہ 457 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔
صوبہ بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 780 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 772 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 708 ہے۔
صوبائی انتظامیہ نے سکیورٹی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں، الیکشن پراسیس کے دوران 15 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔