دو روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) دو روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس میں خواتین کے سماجی حقوق اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، رکن ممالک کے وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
— OIC (@OIC_OCI) July 11, 2026
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک و دیگر اعلیٰ حکام نے وفود کا استقبال کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کانفرنس کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس سے متعلق نغمہ اور دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی ہے۔