مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن

اسلام آباد: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاک فوج کے جوان تنخواہ یا پیسے کے لیے نہیں بلکہ وطن، قوم اور اپنے نظریے کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے سازشیں کی جا رہی ہیں، جبکہ سرحدوں پر تعینات سکیورٹی فورسز دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میجر عدنان شہید نے اپنے ساتھی کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کی، جبکہ شہید تحسین کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، جو وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے کی روشن مثال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تنخواہ سیاست دان، ڈاکٹر اور دیگر تمام پیشہ ور افراد بھی لیتے ہیں، لیکن اس بنیاد پر کسی کی خدمت یا قربانی کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...