غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہو گی: سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر

مظفرآباد: سیکرٹری داخلہ آزاد جموں و کشمیر چودھری گفتار حسین نے کہا ہے کہ حکومت غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

مظفر آباد میں ترجمان آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری گفتار حسین کا کہنا تھا کہ  یہاں کسی بھی پرتشدد گروہ کو عوامی معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کئی روز سے عوام کے معمولات زندگی متاثر کرنے میں مصروف ہے اور تحریک میں ناکامی کے باعث عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سیکرٹری داخلہ آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کے نام پر اشتعال انگیزی اور سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے جب کہ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا بھی معمول بنا لیا گیا ہے۔

چودھری گفتار حسین نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کا اصل مقصد امن، معیشت اور ریاستی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ خواتین، معصوم بچوں اور طلبا کو احتجاج میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ طلبا کو زبردستی احتجاجی اور انتشاری سیاست کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو احتجاج کا حصہ بنانا نئی نسل کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے اور حکومت قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...