صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا پاکستانی عملے کا حکومت سے رہائی کے لیے اپیل
کراچی: (دنیا نیوز) صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا پاکستانی عملے نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اپنی رہائی کے لیے براہِ راست اپیل کردی۔
یرغمالی پاکستانی شہری یاسر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے بیشتر ساتھی بیمار پڑ گئے ہیں اور اغوا ہوئے 100 دن سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔
یاسر خان نے اپیل کی کہ حکومت پاکستان صومالی قزاقوں سے بات چیت کرکے ان کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ 100 دن سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، ایسا نہ ہو کہ کچھ نہ رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments