صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور:(دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے ان کا استقبال کیا۔

 آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران بلاول ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور دو روز تک سیاسی و نجی ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی، پارٹی امور اور دیگر اہم سیاسی معاملات کا جائزہ بھی لیں گے جب کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...