انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے المناک ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دل کی گہرائیوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں صدر پرابوو سوبیانتو، انڈونیشیا کے عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 15, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس سانحے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے برادر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت کا سامنا کرنے والے تمام افراد کے لیے طاقت، حوصلے اور ثابت قدمی کی دعا کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments