بدین میں پسند کی شادی کا تنازع، 60 گھر مسمار، 600 افراد نقل مکانی پر مجبور

بدین: (ویب ڈیسک) بدین کے علاقے گولاڑچی کے چک نمبر 5 میں پسند کی شادی کا تنازع شدت اختیار کرگیا،جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد نے ماچھی برادری کے 60 سے زائد گھروں کو مسمار کرکے پورا گاؤں خالی کرا دیا۔

متاثرین کے مطابق مسلح افراد گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مویشی بھی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ واقعے کے باعث 600 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ندیم ماچھی اورعالیہ فاطمہ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی،جس کے بعد تنازع پیدا ہوا،پسند کی شادی کرنے والےجوڑے کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی، لیکن اس کی سزا پورے گاؤں کو دی جا رہی ہے۔

متاثرین کا کہنا ہےکہ انہوں نے ایس ایس پی بدین کو 12 درخواستیں بھی دیں،تاہم کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...