مون سون کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار، 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں مون سون کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے 17 سے 21 اگست تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جب کہ مون سون ہواؤں کا سسٹم آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے بتایا کہ17 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان  ہے۔

مزید برآں موسم کا احوال بتانے والوں نے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...