خیبرپختونخوا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ میں حلقہ بندیاں مؤخر کی گئیں۔

کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے 22 جولائی 2026 کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر دیا جبکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 20 اگست کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا کو بھی طلب کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...