کیش لیس اکانومی پر وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی: عطا تارڑ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی پر اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے، وزیراعظم شہباز شریف ٹیکنالوجی اور مالیاتی خدمات کے انضمام پر یقین رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری شعبے کی پہلی ویڈیو کانفرنسنگ سروس متعارف کرائی گئی، حکومت پاکستان مالی شمولیت پر یقین رکھتی ہے، ٹیکنالوجی کا فروغ شمولیت اور کارکردگی میں اضافے کا ذریعہ ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تنقید کا نشانہ بننے والی لیپ ٹاپ اسکیم نے کورونا وبا کے دوران اہم کردار ادا کیا، کورونا کے دوران لوگوں نے گھروں میں کام کیا اور آن لائن تعلیم حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...