نئے صوبوں کا مطالبہ کرنے والے وزرا فارم 47 والے ہیں: نبیل گبول

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نئے صوبوں سے متعلق موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 کے وزرا ہی نئے صوبوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ سارے وفاقی وزرا جو باتیں کر رہے ہیں وہ فارم 47 والے ہیں، میں فارم 47 والے وفاقی وزرا کا نام لے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 والے وزرا ہی نئے صوبے بننے کا مطالبہ کر رہے ہیں، فارم 47 والے اس لیے زیادہ صوبوں کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کو فارم 47 کے تحت زیادہ ووٹ ملے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان لوگوں میں ہمت نہیں ہے کہ وہ یہاں آکر بات کریں، ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

نبیل گبول نے کہا کہ الٹی گنتی دسمبر سے پہلے اپنے اختتام تک پہنچ جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...