انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

کراچی: (دنیا نیوز) ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل بالسبب کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی، سیشن عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف کے خلاف بغدادی تھانے میں قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزم انمول عرف پنکی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی پر مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے الزامات پڑھ کر سنائے۔

ملزمہ انمول عرف پنکی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے ٹرائل کی مانگ کی، عدالت نے ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہان کو تین ستمبر کو طلب کرلیا۔

پولیس نے مقدمے کے حتمی چالان میں قتل کی دفعات خارج کرکے قتل بالسبب کی دفعات شامل کی تھیں، پراسیکیوشن نے قتل بالسبب کی دفعات کے تحت مقدمے کو شواہد جمع کرنے تک التوا میں رکھنے کی سفارش کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...