پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا ہے، باب المندب میں حملوں سے دنیا کی معیشت متاثر ہوگی۔
دوسری جانب یمنی مندوب نے عالمی برادری سے حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئےاقدامات کا مطالبہ کیا، اور حوثیوں کی جارحانہ کارروائیوں کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments