نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر نامزد کر دیا
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کر دیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو اس نامزدگی پر مبارک پیش کرتے ہیں۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 16, 2026
مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قيادت اور قائد نواز شریف نے پارٹی مشاورت کے بعد ڈاکٹر نجیب نقی کے نام کی منظوری دی۔
ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی/پلندری سے ہے، وہ آزاد کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ماضی میں بطور وزیر حکومت مختلف اہم و کلیدی وزارتوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر میں آئینی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز ریاست کے نئے صدر کے انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کے تحت نئے صدرِ ریاست کا انتخاب 24 ستمبر 2026 کو عمل میں لایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments