9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کو بھی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔
دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چوہدری، مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 9 مئی کے دوران جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے سمیت دیگر واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments