فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی، وہ مائنس ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے 160 ارب روپے کا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نےفوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائے گی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے، دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments