نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام آئرس متعارف کرا دیا۔

آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ استعمال کیا جائے گا، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

آنکھ کی پتلی کے گرد بنے دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی، کم عمری میں کیا جانے والا سکین بھی عمر بھر کے لئے کسی فرد کی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں