سوڈان میں شدید لڑائی، اقوام متحدہ کا امدادی سامان کی لوٹ مار کا انکشاف

خرطوم: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں جاری جنگ کے ماحول میں امدادی سامان کی لوٹ مار ہو رہی ہے جس سے 40 فیصد عوام خوراک سے محروم ہیں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں جنگجوؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

جنگ زدہ علاقے میں اقوام متحدہ کے امدادی کارکن کا کہنا ہے کہ جنگجو امدادی سامان کے ٹرکوں اور گوداموں کو لوٹ رہے ہیں، لاقانونیت عروج پر ہے جبکہ متحارب افواج کے درمیان لڑائی میں 7 امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال امدادی سامان اور دیگر ضروریات کیلئے 2.6 بلین ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ 19 ملین افراد کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں