ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنیوالے امریکی اداروں کو بدعنوان قرار دیدیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی اداروں کو بدعنوان قرار دیدیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں، میڈیا ججوں پر اثر انداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، میرے خیال میں میڈیا کا یہ کردارغیر قانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جرائم میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا، کہا بائیڈن دورمیں اوپن بارڈر پالیسی کے تحت قاتل امریکا میں داخل ہوئے، بحیثیت صدر ملک میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کہ امریکا میں لاقانونیت کا خاتمہ ہو۔
امریکی صدر کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس میں محب وطن افسران کو تعینات کیا ہے، امریکی انصاف کے نظام میں تاریخی اصلاحات کرنے جا رہےہیں، امریکا میں منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔