افریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 6 افراد ہلاک، 40 لاپتہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لیمپیون: (دنیا نیوز) افریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم کے جزیرے لیمپیون میں الٹ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 40 لاپتہ ہوگئے، لیمپیون جزیرے پر الٹنے والی کشتی سے 10 تارکین کو بچا لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں 6 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں، تارکین وطن تیونس سے 16 مارچ کو روانہ ہوئے تھے، کشتی پر 56 افراد سوار تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں