جنگ کا آغاز نہیں کریں گے مگر دفاع کیلئے تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی آرمی چیف عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ہم کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے مگر دفاع کیلئے تیار ہیں۔
ایک بیان میں ایرانی آرمی چیف عبد الرحیم موسوی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جو بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرے گا اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔
عبد الرحیم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ ایران مخالف مہم جوئی دشمنوں کو سٹریٹجک شکست دے گی، ہماری زمینی اور فضائی فوج صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔