رمضان اِن دبئی: شہر بھر میں بڑے مذہبی و ثقافتی ایونٹس کی تیاریاں مکمل

دبئی: (سید مدثر خوشنود) دبئی میں رمضان المبارک 2026 کے دوران منعقد ہونے والے رمضان اِن دبئی پروگرام کے تحت شہر بھر میں بڑے مذہبی، ثقافتی اور خاندانی ایونٹس کی تفصیلات جاری کر دی گئی جن کا مقصد رمضان کی روحانی فضا کے ساتھ سماجی اور کمیونٹی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں افطار و سحری کے خصوصی انتظامات، رمضان نائٹ مارکیٹس، فیملی تفریحی سرگرمیاں، شاپنگ آفرز، ثقافتی پروگرامز اور کمیونٹی ایونٹس منعقد ہوں گے، جہاں شہریوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاح بھی رمضان کے ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دبئی کو رمضان کے دوران ایک خاندانی، محفوظ اور ثقافتی سرگرمیوں کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے جبکہ مقامی کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے شعبے کو بھی اس سے نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان اِن دبئی جیسے پروگرام نہ صرف کمیونٹی روابط کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ شہر کی معاشی اور سماجی سرگرمیوں کو بھی تقویت دیتے ہیں جس سے دبئی کی عالمی شناخت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں