جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، وادی برغز اور ریحان پر شدید بمباری

بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں وادی برغز، مرتفعات اقلیم التفاح اور حومین الفوقا کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے ریحان پر دو اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے، اس کے علاوہ وادی برغز اور جنوب کے دیگر علاقوں میں بھی بمباری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے بنیادی ڈھانچے پر حملے کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 27 نومبر 2024 کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی افواج جنوب اور مشرق کے متفرق لبنانی علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں