اماراتی وزیراعظم کا رمضان کے موقع پر بڑا اقدام، 1856 قیدیوں کو معاف کردیا

دبئی: (سید مدثر خوشنود) حاکم دبئی اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر دبئی کی جیلوں میں قید 1856 قیدیوں کو معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ مثبت کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے اہل خانہ کو خوشی دینا ہے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں خاندان ایک بار پھر متحد ہو سکیں۔

دبئی حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ معاف کیے گئے قیدیوں کی قانونی کارروائیاں جلد مکمل کی جائیں تاکہ انہیں فوری طور پر رہائی مل سکے اور وہ نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر کمیونٹیز کے مطابق یہ فیصلہ سماجی ہم آہنگی اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی بحالی کے عمل کو بھی مضبوط بنائے گا، جو مستقبل میں معاشرتی استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں