امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برفانی تودا گرنے سے 8 سیاح ہلاک

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے لیک ٹاہو میں برفانی تودا گرنے سے 8 سیاح جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا ہے کہ سیاح برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے، متاثرہ سیاحوں میں سے 6 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑوں میں 3 روزہ دورے میں شامل 6 سیاح پہلے بھی مختلف واقعات میں زخمی ہوئے تھے، جنہیں جلد ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ 4 دہائیوں میں امریکا کا سب سے مہلک برفانی تودہ گرنے کا واقعہ ہے جس میں اتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں