ترک صدر کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی اور تنازع بارے تبادلہ خیال

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ایران پر حملوں کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیہ کے ایوانِ صدر کے بیان کے مطابق اس گفتگو کے دوران صدر اردگان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیلسٹک گولہ بارود کا ایک ٹکڑا جو ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، اسے فضائی دفاعی نظام نے روک کر بے اثر بنا دیا۔

صدر الہام علیوف نے بھی ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اس میزائل کو مار گرانے کے واقعے پر اظہار ہمدردی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں