یو اے ای نے خلیجی ممالک پر حملوں کو ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے خلیجی ملکوں پر حملوں کو ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد کے سینئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش نے ایک بیان میں کہا کہ خلیجی ملکوں پر میزائلوں اور ڈرونز کے حملے ایران کی عسکری کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی نااہلیت اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی حکمت عملی اس کی عسکری کمزوری، اخلاقی دیوالیہ پن اور سیاسی تنہائی کو ظاہر کر رہی ہے۔

سینئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہایران حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں