ایران کسی بھی صورتحال کیلئے مکمل تیار، گیند امریکا کے کورٹ میں ہے: عباس عراقچی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی صورتحال کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اتوار سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مجرمانہ ٹرائل دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

عباس عراقچی اسرائیلی وزیر اعظم کے بارے میں نے کہا کہ لبنان سمیت پورے خطے میں جنگ بندی انہیں جلد جیل پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کا اسرائیل کی حمایت میں جنگ جاری رکھنا ایک بیوقوفانہ فیصلہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں