سپیکر ایرانی پارلیمان کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سخت انتباہ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک پیغام کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، ساتھ ہی ایموجی بھی استعمال کی۔
شیئر کیے گئے اصل پیغام میں ایران کے مؤقف کو دہرایا گیا ہے کہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے، کسی بھی خلاف ورزی کا جواب سخت ردعمل کی صورت میں دیا جائے گا۔
ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے دوران ایسے اقدامات مزید ردعمل کو جنم دے سکتے ہیں۔