تعمیری گفتگو کے خواہاں، ایران نیک نیتی سے مذاکرات کرتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں: جےڈی وینس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے۔
امریکی نائب صدر اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔
روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں، ایران نیک نیتی سے مذاکرات کرتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدرٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان پہنچیں گے۔
ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے وفود اور صحافیوں کو ویزا فری سفری سہولت دی جائے گی۔