اسرائیل کی ایران جنگ کے دوران غزہ پر بمباری، 36 دنوں میں 107 فلسطینی شہید، 342 زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید اور 342 زخمی ہوئے، رواں ماہ اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں 32 فلسطینی شہید ہوئے، بجلی کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹس متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی علاقوں میں تقریباً 5 لاکھ افراد کو پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی، غزہ کے کئی حصے شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں، 4 ہزار بچوں سمیت 18 ہزار 500 زخمی طبی انخلا کے منتظر ہیں۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ 23 ہزار 400 امدادی ٹرکوں میں سے 4 ہزار 999 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں