جے ڈی وینس اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس اپنے وطن امریکا پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد سے میری لینڈ پہنچے ہیں، جے ڈی وینس نے وطن واپسی کے سفر کے دوران جرمنی کے رامسٹائن ایئر بیس پر بھی مختصر قیام کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات بغیر کسی حتمی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگئے تھے، فریقین کے درمیان مذاکرات کے اور راؤنڈ کی توقع کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں