چین کا ایرانی جہاز پر قبضے کے امریکی اقدام پر شدید اظہار تشویش
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ایرانی جہاز پر قبضے کے امریکی اقدام پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ایران کے کارگو جہاز کی ضبطی نامناسب ہے، موجودہ صورتحال انتہائی نازک اور اہم مرحلے میں داخل ہوچکی، امید ہے فریقین جنگ بندی معاہدے کی پابندی کو یقینی بنائیں گے، چین نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
واضح رہے کہ چین کے صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت برقرار رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذریعے سے حل کیا جائے۔