فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرونز کی لہر ناکام بنا دی: ایرانی حکام کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرونز کی لہر ناکام بنا دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل کا جدید ایتان سٹریٹجک ڈرون تباہ کر دیا۔
حکام کے مطابق بروقت نشاندہی، ٹریکنگ اور سمارٹ انگیجمنٹ سے ڈرونز تباہ کیے، اہداف میں ہیرون ٹی پی یا ایتان ڈرون نمایاں تھا۔
ایرانی حکام نے کہا کہ ڈرونز کو اپنے مشن مکمل کرنے سے پہلے ہی نشانہ بنایا گیا، ہیرون ٹی پی کو طویل دورانیے اور جدید نگرانی کی صلاحیتوں کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔